كِتَاب الْفَرَائِضِ کتاب: وراثت کے احکام و مسائل 1. باب مَا جَاءَ فِي تَعْلِيمِ الْفَرَائِضِ باب: علم فرائض سیکھنے کا بیان۔
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اصل) علم تین ہیں اور ان کے علاوہ علوم کی حیثیت فضل (زائد) کی ہے: آیت محکمہ ۲؎، یا سنت قائمہ ۳؎، یا فریضہ عادلہ ۴؎“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/المقدمة 8 (54)، (تحفة الأشراف: 8876) (ضعیف)» (اس کے راوی دونوں عبد الرحمن ضعیف ہیں)
وضاحت: ۱؎: فرائض فریضہ کی جمع ہے یعنی اللہ کے مقرر کردہ حصے۔ ۲؎: یعنی غیر منسوخ قرآن کا علم۔ ۳؎: یعنی صحیح احادیث کا علم۔ ۴؎: فرائض کا علم، جس سے ترکے کی تقسیم انصاف کے ساتھ ہو سکے۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
|