كتاب صلاة السفر کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل 9. باب الْفَرِيضَةِ عَلَى الرَّاحِلَةِ مِنْ عُذْرٍ باب: عذر کی وجہ سے فرض نماز سواری پر پڑھنے کا بیان۔
عطا بن ابی رباح کہتے ہیں کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا عورتوں کو چوپایوں پر نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے؟ آپ نے کہا: مشکل میں ہوں یا سہولت میں، انہیں کسی حالت میں اس کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ محمد بن شعیب کہتے ہیں: یہ بات فرض نماز کے سلسلے میں ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 17394) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|