عطا بن ابی رباح کہتے ہیں کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا عورتوں کو چوپایوں پر نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے؟ آپ نے کہا: مشکل میں ہوں یا سہولت میں، انہیں کسی حالت میں اس کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ محمد بن شعیب کہتے ہیں: یہ بات فرض نماز کے سلسلے میں ہے۔
Narrated Aishah, Ummul Muminin: Ata ibn Abu Rabah asked Aishah: Can women offer prayer on a riding beast? She replied: They were not permitted to do so in hardship or comfort. Muhammad ibn Shuayb said: This (prohibition) applies to the obligatory prayers.
USC-MSA web (English) Reference: Book 4 , Number 1224
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن أخرجه البيھقي (2/7) النعمان بن المنذر سمعه من سليمان بن موسيٰ انظر تحفة الأشراف (2/241) وسليمان بن موسيٰ سمعه من عطاء بن أبي رباح، فالسند حسن
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1228
1228۔ اردو حاشیہ: جامع ترمذی، باب ماجاء في الصلوة علیٰ الدابة في الطین والمطر۔ حدیث [411] کے ذیل میں بیان کیا گیا ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کیچڑ کے باعث اپنی سواری پر نماز ادا کی تھی اور کئی ایک علماء اس کے قائل ہیں۔ امام احمد و اسحاق رحمها اللہ کا فتویٰ بھی یہی ہے کہ شرعی عذر کی صورت میں سواری پر نماز جائز ہے۔ اس بارے میں مرفوع حدیث ضعیف ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1228