كتاب صلاة السفر کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل 11. باب إِذَا أَقَامَ بِأَرْضِ الْعَدُوِّ يَقْصُرُ باب: دشمن کے علاقہ میں قیام کرنے پر قصر کرنے کا بیان۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تبوک میں بیس دن قیام فرمایا اور نماز قصر کرتے رہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: معمر کے علاوہ سبھی اسے مرسل روایت کرتے ہیں، کوئی اسے مسند روایت نہیں کرتا ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 2589)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/295) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|