كِتَاب الْأَذَانِ کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں 7. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا سَمِعَ الْمُنَادِي: 7. باب: اس بارے میں کہ اذان کا جواب کس طرح دینا چاہیے۔ 15. بَابُ مَنِ انْتَظَرَ الإِقَامَةَ: 15. باب: اذان سن کر جو شخص (گھر میں بیٹھا) تکبیر کا انتظار کرے۔ 20. بَابُ قَوْلِ الرَّجُلِ فَاتَتْنَا الصَّلاَةُ: 20. باب: یوں کہنا کیسا ہے کہ نماز نے ہمیں چھوڑ دیا؟ |
صحيح البخاري
كِتَاب الْأَذَانِ کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں The Book of Adhan 17. بَابُ مَنْ قَالَ لِيُؤَذِّنْ فِي السَّفَرِ مُؤَذِّنٌ وَاحِدٌ: باب: جو یہ کہے کہ سفر میں ایک ہی شخص اذان دے۔ (17) Chapter. Whoever said that there should be one Muadh-dhin in the journey.
ہم سے معلی بن سعد اسد بصریٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب بن خالد نے ابوایوب سے بیان کیا، انہوں نے ابوقلابہ سے، انہوں نے مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے، کہا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی قوم (بنی لیث) کے چند آدمیوں کے ساتھ حاضر ہوا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت شریف میں بیس راتوں تک قیام کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے رحم دل اور ملنسار تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے اپنے گھر پہنچنے کا شوق محسوس کر لیا تو فرمایا کہ اب تم جا سکتے ہو۔ وہاں جا کر اپنی قوم کو دین سکھاؤ اور (سفر میں) نماز پڑھتے رہنا۔ جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے ایک شخص اذان دے اور جو تم میں سب سے بڑا ہو وہ امامت کرائے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
Narrated Malik bin Huwairith: I came to the Prophet with some men from my tribe and stayed with him for twenty nights. He was kind and merciful to us. When he realized our longing for our families, he said to us, "Go back and stay with your families and teach them the religion, and offer the prayer and one of you should pronounce the Adhan for the prayer when its time is due and the oldest one amongst you should lead the prayer." USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 11, Number 601 حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.