صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ التَّغْلِيظِ فِي مَنْعِ الزَّكَاةِ
1560. ‏(‏5‏)‏ بَابُ ذِكْرِ إِدْخَالِ مَانِعِ الزَّكَاةِ النَّارَ مَعَ أَوَائِلِ مَنْ يَدْخُلُهَا، بِاللَّهِ نَتَعَوَّذُ مِنَ النَّارِ
اس بات کا بیان کہ سب سے پہلے جہنّم میں داخل ہونے والوں کے ساتھ زکوٰۃ ادا نہ کرنے والوں کو بھی داخل کیا جائے گا ہم اللہ تعالیٰ سے جہنّم سے پناہ مانگتے ہیں
حدیث نمبر: 2249
Save to word اعراب
حدثنا ابو موسى محمد بن المثنى ، حدثنا معاذ بن هشام ، حدثني ابي ، عن يحيى بن ابي كثير ، حدثني عامر العقيلي ، ان اباه ، اخبره انه، سمع ابا هريرة ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " عرض علي اول ثلة يدخلون الجنة، واول ثلة يدخلون النار، فاما اول ثلة يدخلون الجنة: فالشهيد، وعبد مملوك احسن عبادة ربه، ونصح لسيده، وعفيف متعفف ذو عيال، واما اول ثلة يدخلون النار: فامير مسلط، وذو ثروة من مال لا يؤدي حق الله في ماله، وفقير فخور" حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي عَامِرُ الْعُقَيْلِيُّ ، أَنَّ أَبَاهُ ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عُرِضَ عَلَيَّ أَوَّلُ ثُلَّةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ، وَأَوَّلُ ثُلَّةٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ، فَأَمَّا أَوَّلُ ثُلَّةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ: فَالشَّهِيدُ، وَعَبْدٌ مَمْلُوكٌ أَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ، وَنَصَحَ لِسَيِّدِهِ، وَعَفِيفٌ مُتَعَفِّفٌ ذُو عِيَالٍ، وَأَمَّا أَوَّلُ ثُلَّةٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ: فَأَمِيرٌ مُسَلَّطٌ، وَذُو ثَرْوَةٍ مِنْ مَالٍ لا يُؤَدِّي حَقَّ اللَّهِ فِي مَالِهِ، وَفَقِيرٌ فَخُورٌ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنّت میں داخل ہونے والے پہلے تین افراد اور جہنّم میں داخل ہونے والے پہلے تین افراد مجھے دکھائے گئے۔ جنّت میں سب سے پہلے جانے والے تین افراد یہ ہیں، شہید، وہ غلام جس نے اپنے رب کی خوب عبادت کی اور اپنے آقا کے ساتھ خیرخواہی کی اور تیسرا وہ شخص جو کثیر الاولاد ہے اور پاک دامن ہے، کسی کے سامنے دست سوال نہیں پھیلاتا اور وہ تین شخص جو جہنُم میں سب سے پہلے داخل ہوںگے وہ یہ ہیں، ظالم و جابر بادشاہ اور وہ دولت مند جو اپنے مال میں سے اللہ کا حق (زکوٰۃ) ادا نہیں کرتا اور تیسرا وہ فقیر ہے جو فخر وغرورکرتا ہے۔

تخریج الحدیث: اسناده ضعيف

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.