نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک میں جن راتوں میں شب قدر آئی تھی، ان کے ابواب کا مجموعہ 1506. رمضان المبارک کی آخری رات شب قدر تلاش کرنے کے حُکم کا بیان، کیونکہ یہ ممکن ہے کہ کسی سال آخری رات ہی شب قدر ہو
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شب قدر کو (رمضان المبارک کی) آخری رات میں تلاش کرو۔“ اور سیدنا ابوبکرہ کی روایت میں ہے کہ ”یا آخری رات میں (تلاش کرو)۔“
تخریج الحدیث: صحيح
|