جُمَّاعُ أَبْوَابِ ذِكْرِ الْوِتْرِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ نمازِوتر اور اس میں سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 681. (448) بَابُ ذِكْرِ الْخَبَرِ الْمُفَسِّرِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يَجْلِسُ إِلَّا فِي الْخَامِسَةِ إِذَا أَوْتَرَ بِخَمْسٍ اس حدیث کا بیان جو یہ تفسیر کرتی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب پانچ رکعات وتر ادا کرتے تو آپ صرف پانچویں رکعت میں (تشہد) بیٹھتے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت تیرہ رکعت نماز پڑھتے تھے، ان میں سے پانچ رکعات وتر پڑھتے، ان پانچوں رکعات میں صرف پانچویں رکعت میں (تشہد) کے لئے بیٹھتے۔
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|