جُمَّاعُ أَبْوَابِ الصَّلَاةِ عَلَى الْبُسُطِ بچھونوں (قالین، چٹائی وغیرہ) پر نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ 655. (422) بَابُ الْمُصَلِّي يَشُكُّ فِي الْحَدَثِ، وَالْأَمْرِ بِالْمُضِيِّ فِي صَلَاتِهِ وَتَرْكِ الِانْصِرَافِ عَنِ الصَّلَاةِ نمازی کو وضو ٹوٹنے کا شک ہوجائے تو اسے اپنی نماز جاری رکھنے اور نماز نہ توڑنے کے حکم کا بیان
تخریج الحدیث:
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آدمی کے متعلق سوال کیا جو نماز کی حالت میں کچھ محسوس کرتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تک نماز نہ توڑے جب تک آواز نہ سن لے یا بو نہ پائے۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|