جُمَّاعُ أَبْوَابِ الصَّلَاةِ عَلَى الْبُسُطِ بچھونوں (قالین، چٹائی وغیرہ) پر نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ 650. (417) بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْخُمْرَةِ چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھنے کا بیان
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھا کر تے تھے۔ یہ سعید بن عبدالرحمان کی روایت ہے اور جناب یوسف کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ایک چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھتے تھے جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز گاہ میں بچھا دیا گیا تھا، جب کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں لیٹی ہوتی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کر تے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے میرے کپڑوں سے لگ جاتے حالانکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدہ اُم کلثوم بنت سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|