جُمَّاعُ أَبْوَابِ الصَّلَاةِ عَلَى الْبُسُطِ بچھونوں (قالین، چٹائی وغیرہ) پر نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ 652. (419) بَابُ وَضْعِ الْمُصَلِّي نَعْلَيْهِ عَنْ يَسَارِهِ إِذَا خَلَعَهُمَا، إِذَا لَمْ يَكُنْ عَنْ يَسَارِهِ مُصَلٍّ، اس بات کا بیان کہ نماز جب جوتے اتارے تو انہیں اپنی بائیں جانب رکھے جبکہ اس کی بائیں جانب کوئی نمازی نہ ہو،
(کیونکہ) اس طرح اُس کے جوتے اس کے بائیں جانب کھڑے نمازی کے دائیں طرف ہو جائیں گے
تخریج الحدیث:
سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکّہ والے دن اپنے جوتے بائیں جانب رکھ کر نماز پڑھی۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ فتح مکّہ والے سال، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکّہ والے دن نماز ادا فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جوتے اتار کر اپنی بائیں جانب رکھ لیے۔
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|