جُمَّاعُ أَبْوَابِ الصَّلَاةِ عَلَى الْبُسُطِ بچھونوں (قالین، چٹائی وغیرہ) پر نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ 648. (415) بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْبِسَاطِ إِنْ كَانَ زَمْعَةُ يَجُوزُ الِاحْتِجَاجُ بِخَبَرِهِ بچھونوں پر نماز پڑھنےکا بیان، اگر زمعہ راوی کی روایت قابل حجت ہو
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچھونے (دری، چٹائی، فرش اور قالین) پر نماز ادا فرمائی ہے۔ جناب نصر بن علی نے اپنی روایت میں کہا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بھی بچھونے پر نماز ادا کی۔ اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچھونے پر نماز پڑھی ہے امام ابوبکر رحمه الله کہتے ہیں کہ زمعہ راوی کے متعلق میرے دل میں عدم اطمینان ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح
|