بیماری اور عذر کے وقت فرض نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ 645. (412) بَابُ أَمْرِ الصِّبْيَانِ بِالصَّلَاةِ وَضَرْبِهِمْ عَلَى تَرْكِهَا قَبْلَ الْبُلُوغِ كَيْ يَعْتَادُوا بِهَا بچوں کے بالغ ہونے سے پہلے اُنہیں نماز کا عادی بنانے کے لئے، نماز کا حُکم دینے اور نہ پڑھنے پر اُنہیں مارنے کا بیان
حضرت عبدالملک بن الربیع اپنے والد گرامی اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچے کو سات سال کی عمر میں نماز سکھاؤ، اور دس سال کی عمر میں (نماز نہ پڑھنے پر) اس کی پٹائی کرو۔“
تخریج الحدیث: اسناده حسن
|