بیماری اور عذر کے وقت فرض نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ 628. (395) بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ الْمَرِيضِ مُضْطَجِعًا إِذَا لَمْ يَقْدِرْ عَلَى الْقِيَامِ وَلَا عَلَى الْجُلُوسِ مریض شخص کے لیٹ کر نماز پڑھنے کی کیفیت کا بیان جبکہ وہ بیٹھںے اور کھڑے ہونے کی طاقت نہ رکھتا ہو
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے بواسیر تھی تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے متعلق پوچھا کہ کس طرح ادا کروں؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھڑے ہو کر پڑھو، اگر کھڑے ہونے کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر پڑھ لو، اور اگر بیٹھنے کی قدرت نہ ہو تو پہلو کے بل لیٹ کر پڑھ لو“ جناب محمد بن عیسٰی کی روایت میں ”ناصور“ کی بجائے ”بواسیر“ کے الفاظ ہیں ـ (معنی ایک ہی ہے)
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|