جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْوُضُوءِ وَسُنَنِهِ وضو اور اس کی سنتوں کے ابواب کا مجموعہ 127. ( 126) بَابُ التَّغْلِيظِ فِي تَرْكِ غَسْلِ بُطُونِ الْأَقْدَامِ فِي الْوُضُوءِ، وضو میں قدموں کے نچلے حصّے کو نہ دھونے پر وعید و عذاب کا بیان
اس میں بھی دلیل ہے کہ قدموں کے بالائی حصّے پرمسح کرنے والا فرض ادا نہیں کرتا، رافضیوں کے خیال کے برعکس جو یہ کہتے ہیں کہ پورے قدموں کو دھونا فرض نہیں ہے بلکہ اُن کے اوپر والے حصّے پر مسح کرنا فرض ہے۔
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزءِ زبیدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ نے فرمایا: ”(خشک رہ جانے والی) ایڑیوں اور تلوں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|