جُمَّاعُ أَبْوَابِ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْأَحْجَارِ پتھروں سے استنجا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 61. (61) بَابُ النَّهْيِ عَنِ الِاسْتِطَابَةِ بِالْيَمِينِ دائیں ہاتھ سے استنجا کرنا منع ہے
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص (مشروب وغیرہ) پیے تو برتن میں سانس نہ لے، اور جب قضائے حاجت کرے تو اپنی شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے،اور جب استنجا کرے تو اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا نہ کرے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح البخاري: كتاب الوضوء، باب النهى من الاستنجاء باليمين: 153، صحيح مسلم: 267، 5285، سنن ترمذي: 1889، سنن النسائي: 47، سنن ابي داوٗد: 31، مسند احمد: 296/5، 310، وابن ماجه: 310»
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرے تو اپنی شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے، اور نہ اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کرے اور نہ (مشروب پیتے ہوئے) برتن میں سانس لے۔“ یہ عمرو بن ابی سلمہ کی روایت ہے اور علی بن حجر نے پوری سند میں «عن عن» کہا ہے۔ (یعنی کہیں بھی «حدثنا» یا «سمع» کا لفظ نہیں بولا)
تخریج الحدیث: «صحيح البخارى: كتاب الوضوء، باب لا يمسك ذكره بيمينه اذا بال، رقم الحديث: 154، صحيح مسلم: 267. سنن ابي داوٗد: 29، و ابن ماجه: 310، والدارمي: 2122، وابن حبان: 1434، مسند احمد: 300/5»
|