كِتَابُ صَلَاةِ اللَّيْلِ کتاب: صلاۃ اللیل کے بیان میں 5. بَابُ مَا جَاءَ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ صبح کی سنتوں کا بیان
اُم المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ جب صبح کی اذان ہو چکی ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جماعت کھڑی ہونے سے پہلے دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 618، 1172، 1180، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 723، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1111، 1197، 1198، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1587، 2454، 2462، 2473، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1774، 1775، 1776، 1777، 1778، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1457، 1458، 1572، والترمذي فى «جامعه» برقم: 433، 434، والدارمي فى «سننه» برقم: 1444، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1145، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3090، 4509، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4593، والحميدي فى «مسنده» برقم: 290، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7032، شركة الحروف نمبر: 265، فواد عبدالباقي نمبر: 7 - كِتَابُ صَلَاةِ اللَّيْلِ-ح: 29»
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی سنتوں کو جلدی پڑھتے تھے یہاں تک کہ میں کہتی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ الفاتحہ بھی پڑھی یا نہیں۔
امام مالک رحمہ اللہ اور ایک طائفہ نے کہا کہ فجر کی سنتوں میں صرف سورۂ فاتحہ پر قناعت کرے، یعنی بعد فاتحہ کے سورۃ نہ پڑھے، لیکن جمہور علماء کے نزدیک سورۃ پڑھے اور یہی صواب ہے۔ تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1171، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 724، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1113، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2465، 2466، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 947، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1020، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1255، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4958، 4959، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24759، 24862، والحميدي فى «مسنده» برقم: 181، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4603، شركة الحروف نمبر: 266، فواد عبدالباقي نمبر: 7 - كِتَابُ صَلَاةِ اللَّيْلِ-ح: 30»
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ لوگوں نے تکبیر سنی تو کھڑے ہو کر سنتیں پڑھنے لگے، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور فرمایا کہ: ”کیا دو دو نمازیں ایک ساتھ؟ کیا دو دو نمازیں ایک ساتھ؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو صبح کی نماز میں شامل وہ دو رکعتیں ہیں جو صبح سے قبل پڑھی جاتی ہیں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 171/2، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 248، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4004، وأخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4117، وله شواهد من حديث مالك بن بحينة، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 663، وأما حديث عبد الله بن مالك بن سعد بن القشب الأزدي وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 711،، شركة الحروف نمبر: 267، فواد عبدالباقي نمبر: 7 - كِتَابُ صَلَاةِ اللَّيْلِ-ح: 31»
امام مالک رحمہ اللہ کو یہ بات پہنچی کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی فجر کی دو سنیتں فوت ہوگئیں تو انہوں نے سورج نکلنے کے بعد وہ پڑھ لیں۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم:4628، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» : 1347
شیخ سلیم الہلالی کہتے ہیں: اس کی سند ضعیف ہے لیکن اسے بیھقی نے امام ثوری سے موصول بیان کیا ہے، لہٰذا سند صحیح ہے۔، شركة الحروف نمبر: 267، فواد عبدالباقي نمبر: 7 - كِتَابُ صَلَاةِ اللَّيْلِ-ح: 32»
حضرت قاسم بن محمد سے بھی ایسا ہی مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4633، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» : 294/2، شركة الحروف نمبر: 268، فواد عبدالباقي نمبر: 7 - كِتَابُ صَلَاةِ اللَّيْلِ-ح: 33»
|