كِتَابُ الْجُمُعَةِ کتاب: جمعہ کے بیان میں 8. بَابُ الْهَيْئَةِ وَتَخَطِّي الرِّقَابِ، وَاسْتِقْبَالِ الْإِمَامِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ جمعہ کے دن کپڑے بدلنے، لوگوں کو پھاند کر جانے اور امام کی طرف منہ کر کے بیٹھنے کا بیان
سیدنا یحییٰ بن سعید انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کا کیا نقصان ہے اگر وہ جمعہ کی نماز کے لئے روزمرہ کے کپڑوں کے علاوہ کپڑے بنا کر رکھے۔“
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 1078، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1095، والطبراني فى «الكبير» برقم: 167، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» 451/9 برقم: 422، شركة الحروف نمبر: 227، فواد عبدالباقي نمبر: 5 - كِتَابُ الْجُمُعَةِ-ح: 17»
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نہ جاتے جمعہ کو یہاں تک کہ تیل اور خوشبو لگا لیتے سوائے اس کے کہ جب احرام باندھے ہوتے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5306، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 5586، شركة الحروف نمبر: 228، فواد عبدالباقي نمبر: 5 - كِتَابُ الْجُمُعَةِ-ح: 17ق»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اگر تم میں سے کوئی ”ظہر حرۃ“ میں نماز پڑھے تو یہ اس کے لئے بہتر ہے اس سے کہ اپنے گھر میں بیٹھا رہے، اور جب امام خطبہ پڑھنے کو کھڑا ہو تو لوگوں کی گردنوں کو پھلانگتا ہوا آئے جمعہ کے دن۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5970، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5505، 5506، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 5524، 5580، شركة الحروف نمبر: 229، فواد عبدالباقي نمبر: 5 - كِتَابُ الْجُمُعَةِ-ح: 18»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ سنت ہمارے نزدیک یہ ہے کہ جمعہ کے دن جب امام خطبہ شروع کرے تو لوگ امام کی طرف منہ کریں خواہ قبلہ کے نزدیک ہوں یا کسی اور جانب میں۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 229، فواد عبدالباقي نمبر: 5 - كِتَابُ الْجُمُعَةِ-ح: 18»
|