كِتَابُ وُقُوْتِ الصَّلَاةِ کتاب: اوقات نماز کے بیان میں 3. بَابُ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلاَةِ اس شخص کا بیان جس نے ایک رکعت پائی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ایک رکعت نماز میں سے پا لی تو اس نے وہ نماز پا لی۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 556، 580، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 607، 608، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1483، 1485، 1486، 1487، 1586، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1081، 1082، 1083، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 514، 515، 552، 553، 554، 555، 556، 557، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1515، 1516، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1121، والترمذي فى «جامعه» برقم: 524، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1256، 1257، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 700 م، 1121، 1122، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1805، 1806، 1845، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7404، 7575، 7577، والحميدي فى «مسنده» برقم: 976، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2625، شركة الحروف نمبر: 14، فواد عبدالباقي نمبر: 1 - كِتَابُ وُقُوتِ الصَّلَاةِ-ح: 15»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب قضا ہو جائے تیرا رکوع تو قضا ہوگیا سجدہ تیرا۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 15، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 556، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1552، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1123، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2622، 2623، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2626، والبزار فى «مسنده» برقم: 6022، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3361، 3374، والطبراني فى «الصغير» برقم: 562، شركة الحروف نمبر: 15، فواد عبدالباقي نمبر: 1 - كِتَابُ وُقُوتِ الصَّلَاةِ-ح: 16» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے اس روایت کو صحیح کہا ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے پہنچا سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیّدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے کہ وہ دونوں فرماتے تھے: جس نے رکوع پایا تو اس نے سجدہ پا لیا۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 16، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2582، 580، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2626، والبزار فى «مسنده» برقم: 6022، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3355، 3374، والطبراني فى «الصغير» برقم: 562، شركة الحروف نمبر: 15، فواد عبدالباقي نمبر: 1 - كِتَابُ وُقُوتِ الصَّلَاةِ-ح: 17» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے انقطاع کی وجہ سے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے پہنچا سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، فرماتے تھے: جس شخص نے رکوع پا لیا تو اس نے سجدہ پایا یعنی وہ رکعت پائی، اور جس کو سورۂ فاتحہ پڑھنا نہ ملا تو اس کی بہت خیر جاتی رہی۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2583، شركة الحروف نمبر: 15، فواد عبدالباقي نمبر: 1 - كِتَابُ وُقُوتِ الصَّلَاةِ-ح: 18» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے کہا ہے کہ یہ روایت ضعیف ہے کیونکہ اس کی سند میں انقطاع ہے۔
|