كِتَابُ وُقُوْتِ الصَّلَاةِ کتاب: اوقات نماز کے بیان میں 2. بَابُ وَقْتِ الْجُمُعَةِ جمعہ کے وقت کا بیان
مالک بن ابی عامر اصبحی سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں دیکھتا تھا ایک بوریا سیدنا عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا ڈالا جاتا تھا جمعہ کے دن مسجدِ نبوی کے پچھّم کی طرف کی دیوار کے تلے، تو جب سارے بوریا پر دیوار کا سایہ آجاتا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نکلتے اور جمعہ کی نماز پڑھتے۔ مالک رحمہ اللہ نے کہا کہ ہم بعد نماز کے آکر چاشت کے عوض سو رہا کرتے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه المحلي لابن حزم: 244/3، شركة الحروف نمبر: 12، فواد عبدالباقي نمبر: 1 - كِتَابُ وُقُوتِ الصَّلَاةِ-ح: 13» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے اسے مقطوع صحیح قرار دیا ہے۔
قال مالك: وذلك للتهجير وسرعة السير حضرت عبداللہ ابن اسید بن عمرو بن قیس سے روایت ہے کہ سیّدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے مدینہ میں جمعہ کی نماز پڑھی اور عصر کی ملل میں۔
تخریج الحدیث: «موقوف حسن، وأخرجه المحلي لابن حزم: 244/3، 245، شركة الحروف نمبر: 13، فواد عبدالباقي نمبر: 1 - كِتَابُ وُقُوتِ الصَّلَاةِ-ح: 14» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے اس موقوف روایت کو حسن قرار دیا ہے۔
|