أَحَادِيثُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 25
25- سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ہمراہ معبوث کیا ہے اس نے ان پر کتاب نازل کی، تو ان پر جو چیز نازل ہوئی اس میں ”رجم“ سے متعلق آیت بھی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنگسار کروایا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہم نے بھی سنگسار کروایا ہے۔
سفیان کہتے ہیں: میں نے یہ روایت طویل روایت کے طور پر زہری سے سنی تھی، اس وقت میں نے اس میں سے کچھ چیزیں یاد کرلیں لیکن یہ حصہ اس میں شامل ہے، جسے میں نے اس دن یاد نہیں کیا تھا۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 6829، 6830، ومسلم: 1691وابن ماجه: 2553، وعبدالرزاق برقم 13329، من طريق معمر، بهذا الإسناد، ومن طريق عبدالرزاق أخرجه أحمد 47/1، والترمذي فى الحدود 1432، وأخرجه مالك فى الحدود 8 والدارمي: 179/2، والبيهقي 212/8»
|