أَحَادِيثُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 10
معدان بن ابوطلحہ الیعمری سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ تم لوگ ان دو درختوں۔(سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی مراد، بو دار درخت پیاز اور لہسن تھے) کی پیدوار کھاتے ہو۔ اگر تم نے ضرور ایسا کرنا ہے تو تم پکا کر ان کی بو کو ختم کر دو، پھر انہیں کھاؤ، کیونکہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ اگر آپ کو اس کی بو محسوس ہوتی تو آپ اس کے بارے میں حکم دیتے تھے، تو اسے ”بقیع“ کی طرف نکال دیا جاتا تھا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم 567، 1617، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2091 والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 707، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 789، 6648، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5144، 12399، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 184، 256»
|