كِتَاب الدَّعَوَاتِ کتاب: دعاؤں کے بیان میں 42. بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ أَرْذَلِ الْعُمُرِ: باب: ناکارہ عمر سے اللہ کی پناہ مانگنا۔
(سورۃ ہود میں جو لفظ) «أراذلنا» آیا ہے اس سے «سقاطنا» یعنی کمینے، پاپی لوگ مراد ہیں۔
ہم سے اس حدیث کو ابومعمر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالوارث بن سعید نے بیان کیا، ان سے عبدالعزیز بن صہیب نے بیان کیا اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ مانگتے تھے اور کہتے تھے کہ «اللهم إني أعوذ بك من الكسل، وأعوذ بك من الجبن، وأعوذ بك من الهرم، وأعوذ بك من البخل» ”اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سستی سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں بزدلی سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں ناکارہ بڑھاپے سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں بخل سے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
|