أَوَّلُ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ 649. حَدِيثُ الْأَغَرِّ الْمُزَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حضرت اغر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بعض اوقات میرے دل پر بھی غبار چھا جاتا ہے اور میں روزانہ سو مرتبہ اللہ سے استغفار کرتا ہوں۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 2702
حضرت اغر مزنی رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث بیان کی کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اے لوگو! اپنے رب سے توبہ کرتے رہا کرو اور میں بھی ایک دن میں سو سو مرتبہ اس سے توبہ کرتا ہوں۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 2702
|