كِتَابُ الْكَلامِ كتاب الكلام 390. بَابُ الضَّرْبِ عَلَى اللَّحْنِ غلط پڑھنے پر مارنا
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بیٹے کو غلط پڑھنے پر مارا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى شيبة: 25650 و البيهقي فى الشعب: 1558 و ابن عبدالبر فى جامع العلم: 1133/2»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبدالرحمٰن بن عجلان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دو آدمیوں کے پاس سے گزرے جو تیر اندازی کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: أسبت، یعنی تو نے ٹھیک کیا (حالانکہ یہ أَصَبْتَ ہے) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تلفظ کی غلطی تیر اندازی کی غلطی سے بری ہے۔
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه ابن سعد فى الطبقات: 215/3 - انظر الضعيفة: 2414»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|