الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كِتَابُ الْكَلامِ
كتاب الكلام
388. بَابُ التَّمَنِّي
تمنا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 878
Save to word اعراب
حدثنا خالد بن مخلد، قال‏:‏ حدثنا سليمان بن بلال، قال‏:‏ حدثنا يحيى بن سعيد قال‏:‏ سمعت عبد الله بن عامر بن ربيعة يقول‏:‏ قالت عائشة‏:‏ ارق النبي صلى الله عليه وسلم ذات ليلة فقال‏:‏ ”ليت رجلا صالحا من اصحابي يجيئني فيحرسني الليلة“، إذ سمعنا صوت السلاح، فقال‏:‏ ”من هذا‏؟‏“ قال‏:‏ سعد يا رسول الله، جئت احرسك، فنام النبي صلى الله عليه وسلم حتى سمعنا غطيطه‏.‏حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ يَقُولُ‏:‏ قَالَتْ عَائِشَةُ‏:‏ أَرِقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ‏:‏ ”لَيْتَ رَجُلاً صَالِحًا مِنْ أَصْحَابِي يَجِيئُنِي فَيَحْرُسَنِي اللَّيْلَةَ“، إِذْ سَمِعْنَا صَوْتَ السِّلاَحِ، فَقَالَ‏:‏ ”مَنْ هَذَا‏؟‏“ قَالَ‏:‏ سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللهِ، جِئْتُ أَحْرُسُكَ، فَنَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى سَمِعْنَا غَطِيطَهُ‏.‏
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک رات نبی صلی اللہ علیہ وسلم بے چین ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نیند ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کاش میرے صحابہ میں سے کوئی نیک آدمی میرے پاس آ کر پہرہ دیتا۔ تب اچانک ہم نے اسلحہ کی آواز سنی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ کون ہے؟ اس نے آواز دی: سعد۔ پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کا پہرہ دینے کے لیے آیا ہوں۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم آرام سے سو گئے یہاں تک کہ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خراٹوں کی آواز سنی۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب التمني، باب قوله صلى الله عليه وسلم ليت كذا و كذا: 7231 و مسلم: 2410 و الترمذي: 3756»

قال الشيخ الألباني: صحيح

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.