كِتَابُ الْكَرَمِ وَ يَتِيمٌ كتاب الكرم و يتيم 78. بَابُ فَضْلِ الْمَرْأَةِ إِذَا تَصَبَّرَتْ عَلَى وَلَدِهَا وَلَمْ تَتَزَوَّجْ اس عورت کی فضیلت جو شوہر کی وفات پر اپنے بچے ہی میں مشغول رہے اور دوسرا نکاح نہ کرے
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اور سیاہ سرخی مائل رخساروں والی عورت جو بیوہ ہو گئی، اور اس نے اپنے بچے کی تربیت پر صبر کیا اور آگے نکاح نہ کیا، جنت میں اس طرح (اکٹھے) ہوں گے۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه أبوداؤد، الأدب، باب فى فضل من عمال يتامي: 5149 و أحمد: 54006 و ابن أبى الدنيا فى العيال: 86 و الطبراني فى الكبير: 103/18 و البيهقي فى الشعب: 8680 - الصحيحة: 1122»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|