كِتَابُ الْكَرَمِ وَ يَتِيمٌ كتاب الكرم و يتيم 76. بَابُ خَيْرُ بَيْتٍ بَيْتٌ فِيهِ يَتِيمٌ يُحْسَنُ إِلَيْهِ بہترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو اور اس سے حسن سلوک ہوتا ہو
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں کا وہ گھر سب سے اچھا ہے جس میں کوئی یتیم ہو جس کے ساتھ حسن سلوک کیا جاتا ہو اور مسلمانوں کا وہ گھر سب سے برا ہے جس میں یتیم ہو اور اس کے ساتھ برا سلوک روا رکھا گیا ہو۔ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح اکٹھے ہوں گے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں انگلیوں سے اشارہ کیا۔
تخریج الحدیث: «ضعيف إلا جملة كافل اليتيم فهي صحيحة: رواه ابن ماجة: 3679، مختصرًا و رواه ابن المبارك فى الزهد: 654 و المروزي فى البر و الصلة: 208 و عبدبن حميد: 1467 و ابن أبى الدنيا فى العيال: 607 و الطبراني فى الأوسط: 99/5»
قال الشيخ الألباني: ضعيف إلا جملة كافل اليتيم فهي صحيحة
|