كِتَابُ الْكَرَمِ وَ يَتِيمٌ كتاب الكرم و يتيم 73. بَابُ فَضْلِ مَنْ يَعُولُ يَتِيمًا یتیم کی پرورش کی فضیلت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”بےسہارا خواتین اور مساکین کے لیے دوڑ دھوپ کرنے والا اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے اور اس شخص کی طرح ہے جو (مسلسل) دن کو روزہ رکھتا ہو اور رات کو قیام کرتا ہو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، النفقات، باب فضل النفقة على الأهل: 5353 و مسلم: 2982 و الترمذي: 1969 و النسائي: 2577 و ابن ماجه: 2140»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|