كتاب الجنة و النار و صفتهما جنت اور جہنم کے خصائل جنت اور جہمن کو کن چیزوں کے ساتھ گھیر دیا گیا ہے؟
اسی سند (سابقہ) سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت کو ناپسندیدہ چیزوں کے ساتھ گھیر دیا گیا ہے، جبکہ جہنم کو شہوات کے ساتھ گھیر دیا گیا ہے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الرقاق، باب حجبت النار بالشهوات، رقم: 6487. مسلم، كتاب الجنة وصفة نعيمها واهلها، رقم: 2823. سنن ابوداود، رقم: 4744. سنن ترمذي، رقم: 2560. مسند احمد: 260/2. صحيح ابن حبان، رقم: 716.»
|