كتاب الجنة و النار و صفتهما جنت اور جہنم کے خصائل جنتی حسن و جمال اور قد و قامت میں سیدنا آدم علیہ السلام کی صورت پر ہوگا
اسی (سابقہ) سند سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنت میں داخل ہو گا۔ وہ آدم علیہ السلام کی صورت پر ہو گا، (آدم علیہ السلام کے بعد) انسانوں میں اب تک قد چھوٹے ہوتے رہے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الاستذان، باب بدء السلام، رقم: 6227. مسلم، رقم: 2841. مسند احمد: 3015/2.»
|