كتاب الجنة و النار و صفتهما جنت اور جہنم کے خصائل بھوک اور خیانت سے اللہ کی پناہ مانگنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! میں بھوک سے تیری پناہ چاہتا ہوں، کیونکہ وہ برا ساتھی ہے، اور میں خیانت سے تیری پناہ چاہتا ہوں کیونکہ وہ برا راز دان ہے یا فرمایا بری نشانی ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب سجود القرآن، باب فى الاستعاذه، رقم: 1547 قال الالباني: حسن. سنن نسائي، رقم: 5468. صحيح ابن حبان، رقم: 1029. صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 3002.»
|