كتاب الجنة و النار و صفتهما جنت اور جہنم کے خصائل جنت کی زمین کی عظمت
اسی (سابقہ) سند سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! جنت میں تم میں سے کسی کے کمان یا کوڑے برابر جگہ (اس سے بہتر ہے) جو آسمانوں اور زمین کے درمیان ہے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الرقاق، باب صفة الجنة والنار، رقم: 6568. مسلم، رقم: 1880. سنن ترمذي، رقم: 1651. مسند احمد: 339/5.»
|