كتاب الاطعمة کھانے سے متعلق احکام و مسائل نبیذ بنانے کا بیان
ابونضرہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کس طرح نبیذ بنایا کرتی تھیں؟ انہوں نے فرمایا: ہم رات کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھجوریں بھگو دیا کرتی تھیں، تو آپ اگلے روز صبح کے وقت اسے پی لیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الاشرية، باب اباحة النيبذ الذى... رقم: 2005. سنن ابوداود، كتاب الاشربة، باب فى صفة النبيذ، رقم: 3711. سنن ترمذي، رقم: 1871.»
|