كتاب الاطعمة کھانے سے متعلق احکام و مسائل جن برتنوں کے استعمال کی ممانعت تھی اس کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روغنی گھڑے، کدو سے بنے ہوئے برتن اور تارکول لگے برتن (کے استعمال) سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الاشرية، باب ترخيص النبى صلى الله عليه وسلم فى الاوعية الخ، رقم: 5594. مسلم، كتاب الاشربة، باب النهي عن الانتباذ فى المزفت الخ، رقم: 1997. سنن ابوداود، رقم: 3690. سنن ترمذي، رقم: 1868. سنن نسائي، رقم: 5634. سنن ابن ماجه، رقم: 3401. مسند احمد: 23/3.»
|