كتاب الاطعمة کھانے سے متعلق احکام و مسائل کھانا کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنا چاہیے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ ہاتھ صاف نہ کرے حتیٰ کہ وہ اسے چاٹ لے یا چٹوا لے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الاطعمة، باب لعن الاصابع ومسها قبل ان تمسح بالمنديل، رقم: 5456. مسلم، كتاب الاشربة، باب استحباب لعق الاصابع الخ، رقم: 2031. سنن ابوداود، رقم: 3847. سنن ابن ماجه، رقم: 3269. سنن دارمي، رقم: 2026. مسند احمد: 293/1.»
|