كتاب الاطعمة کھانے سے متعلق احکام و مسائل مکھی کے ایک پر میں بیماری اور دوسرے پر میں شفا ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مکھی تم میں سے کسی کے برتن میں گر جائے تو وہ اسے ڈبوئے، کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری ہے اور دوسرے میں دوا (شفاء) ہے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب بدء الخلق، باب اذا وقع الذباب فى شراب، رقم: 3320. سنن ابوداود، كتاب الاطعمة باب فى الذباب يقع فى الطعام، رقم: 3844. مسند احمد: 388/2. صحيح الجامع الصغير، رقم: 835.»
|