كتاب الاطعمة کھانے سے متعلق احکام و مسائل ناگوار بو والی سبزی کھانے سے اجتناب
سیدہ ام ایوب رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں مہمان ٹھہرے تو ہم نے آپ صلى اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا تیار کیا، اس میں کوئی (ناگوار بُو والی) سبزی تھی، جب ہم نے وہ آپ کی خدمت میں پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ناپسند فرمایا، اور فرمایا: ”اسے کھاؤ، کیونکہ میں تم میں تمہاری طرح نہیں ہوں، مجھے اندیشہ ہے کہیں میں اپنے ساتھ (جبریل علیہ السلام) کو تکلیف نہ پہنچاؤں۔“
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب الاطعمة، باب الرخصة فى الثوم مطبوخا، رقم: 1810. سنن ترمذي ابن ماجه، كتاب الاطعمة، باب اكل الثوم والبصل والكراث، رقم: 3364. قال الشيخ الالباني: حسن. مسند احمد: 433/6. صحيح ابن خزيمه، رقم: 1671.»
|