كتاب الفضائل فضائل کا بیان اللہ کی قسم اٹھانے والے کا بیان
اسی سند سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام نے ایک آدمی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا تو اسے فرمایا: کیا تم نے چوری کی ہے؟ اس نے کہا: نہیں، اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: میں اللہ پر ایمان لاتا ہوں اور نظر کو جھوٹا کہتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، احاديث الانبياء، رقم: 3444. مسلم، كتاب الفضائل، باب فضائل عيسيٰ عليه السلام، رقم: 2368. سنن نسائي، رقم: 5427. سنن ابن ماجه، رقم: 2102. مسند احمد: 383/2.»
|