نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل جس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روک دیں اس سے رکنے اور اس کے خلاف کرنے کے بارے میں۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں تمہیں جس چیز سے روک دوں، اس سے رک جاؤ اور جس کے کرنے کا حکم دوں، اسے اپنی استطاعت کے مطابق بجا لاؤ۔ پس سوائے اس کے نہیں کہ تم سے پہلی اقوام کو ان کے کثرت سوال اور انبیاء پر اختلاف کرنے نے ہلاک کر دیا۔
|