نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ایسی تھی کہ پاؤں سوج جاتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ کیا میں اللہ تعالیٰ کا شکرگزار بندہ نہ بنوں۔
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں سوج گئے۔ لوگوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیوں اتنی تکلیف اٹھاتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تو اگلے اور پچھلے سب گناہ بخش دئیے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں اللہ کا شکرگزار بندہ نہ بنوں؟
|