آداب کا بیان جو بغیر اجازت کسی کے گھر جھان کے اور انہوں نے اس کی آنکھ پھوڑ دی (تو کوئی گناہ نہیں)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کوئی شخص تیرے گھر میں تیری اجازت کے بغیر جھان کے، پھر تو اس کو کنکری سے مارے اور اس کی آنکھ پھوٹ جائے تو تیرے اوپر کچھ گناہ نہ ہو گا۔
|