خریدوفروخت کے مسائل جو لوگوں سے بیع میں دھوکا کھا جاتا ہے، اس کا بیان۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص نے ذکر کیا کہ اسے بیوع میں فریب دیا جاتا ہے، تو آپ نے اس کو فرمایا کہ جب تو بیع کیا کرے تو کہہ دیا کر کہ فریب نہیں ہے (یعنی مجھ سے فریب نہ کرو یا اگر تو فریب کرے گا تو وہ مجھ پر لازم نہ ہو گا) پھر جب وہ بیع کرتا تو یہی کہتا (مگر ”لاخلابۃ“ کے بدلے اس کی زبان سے ”لا خیابۃ“ نکلتا کیونکہ وہ ”لام“ نہیں بول سکتا تھا)۔
|