خریدوفروخت کے مسائل بیع ”حبل الحبل“ کے متعلق۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جاہلیت کے لوگ اونٹ کا گوشت حبل الحبلہ تک بیچتے تھے۔ اور حبل الحبلہ یہ ہے کہ اونٹنی جنے پھر اس کا بچہ (اونٹنی) حاملہ ہو اور وہ جنے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا۔
|