مختصر صحيح مسلم
خریدوفروخت کے مسائل
جو لوگوں سے بیع میں دھوکا کھا جاتا ہے، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 946
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص نے ذکر کیا کہ اسے بیوع میں فریب دیا جاتا ہے، تو آپ نے اس کو فرمایا کہ جب تو بیع کیا کرے تو کہہ دیا کر کہ فریب نہیں ہے (یعنی مجھ سے فریب نہ کرو یا اگر تو فریب کرے گا تو وہ مجھ پر لازم نہ ہو گا) پھر جب وہ بیع کرتا تو یہی کہتا (مگر ”لاخلابۃ“ کے بدلے اس کی زبان سے ”لا خیابۃ“ نکلتا کیونکہ وہ ”لام“ نہیں بول سکتا تھا)۔