علاج کا بیان बीमारी के इलाज के बारे में بیماری کی وجہ سے پچھنے لگوانا (جائز ہے)۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث کہ ”ابوطیبہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھنے لگائے تھے“ (کتاب: خریدوفروخت کے بیان میں۔۔۔ باب: پچھنے لگانے والے کے پیشے کا بیان۔۔۔ میں حدیث گزر چکی ہے اور اس حدیث کے آخر میں کہتے ہیں کہ) بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچھنے لگوانا اور قسط دریائی تمہاری عمدہ دواؤں میں سے ہیں۔“ اور فرمایا: ”تم اپنے بچوں کو حلق کی بیماری (یعنی خناق) میں تالو دبا کر تکلیف نہ دیا کرو بلکہ قسط کا استعمال کیا کرو۔“
|