التوبة والمواعظ والرقائق توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب तौबा, नसीहत और नरमी बरतना جنت جیسى انتہائى قیمتى چیز کا حصول مشکل ہوتا ہے “ जन्नत जैसी बहुमूल्य चीज़ का मिलना मुश्किल होता है ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو (دشمن کے حملے سے) ڈرا اور رات کے ابتدئى حصے میں نکل گیا اور (یہ حقیقت ہے کہ) جو رات کے ابتدائى حصے میں نکل جاتا ہے، وہ منزل کو پہنچ جاتا ہے، اچھى طرح سن لو کہ اللہ تعالى کا سامان بیش قیمت ہے، خبردار! اللہ کا سامان جنت ہے۔
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو (دشمن کے حملے سے) ڈرا اور (اس سے بچنے کے لیے) رات کے ابتدائی حصے میں نکل پڑا اور (حقیقت ہے کہ) جو شخص رات کی ابتدا میں نکل پڑتا ہے، وہ منزل (مقصود) تک پہنچ جاتا ہے، اچھی طرح سن لو کہ اللہ تعالیٰ کا سامان گراں قیمت ہے۔ خبردار! اللہ تعالیٰ کا سامان جنت ہے۔ (سنو! کہ) کانپنے والی آ گئی ہے، اس کے بعد آنے والی بھی آ گئی ہے۔ موت سارا کچھ لے کر پہنچ گئی ہے۔“
|