بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ شُرْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پینے کا طریق کار لٹکے ہوئے مشکیزے سے پانی پینا
سیدہ کبشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے وہاں ایک مشکیزہ لٹک رہا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر مشکیزے کے منہ سے پانی پیا، تو میں نے اٹھ کر اس مشکیزے کے سرے کو کاٹ لیا۔
تخریج الحدیث: «سنده حسن» :
«(سنن ترمذي 1892، وقال: حسن صحيح غريب)، سنن ابن ماجه (3423)، مسندالحميدي (355)» |