بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ شُرْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پینے کا طریق کار پانی بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر پینا
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پانی پیتے ہوئے دیکھا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنده حسن» :
«(سنن ترمذي 1883، وقال: حسن صحيح)، مسند احمد (215/2) جزء الالف دينار لاحمد بن جعفر بن حمدان القطيعي (144)» |