بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ شُرْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پینے کا طریق کار تین سانس میں پانی پینے کے فوائد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب پانی پیتے تو برتن میں تین مرتبہ سانس لیا کرتے تھے اور فرماتے تھے: ”یہ طریقہ زیادہ خوشگوار اور خوب سیراب کرنے والا ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي: 1884، وقال: حسن...)، صحيح مسلم (2028) وانظر صحيح بخاري (5631)» |